اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نیکولس ہیسام نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کےقومی سلامتی اور خارجہ امور میں مشیر سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی اور خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چودھری سے ملاقاتیں کیں۔
نیکولاس ہیسام نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور اسلام آباد ۔ کابل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے مثبت عمل کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے میں پاکستان اہم کردار کا حامل ہے۔
انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مسرت کا اظہار کیا۔ افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں پاکستانی حکام نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے حکومت کابل اور افغاں طالبان کے درمیاں امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
.....
/169